ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مانو آئی ٹی آئی میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

مانو آئی ٹی آئی میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

Thu, 06 Jul 2017 21:02:55  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017-18 میں داخلوں کے لیے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل، نے بتایا کہ کونسلنگ کا اہتمام 11/ جولائی کو صبح 9 بجے سے آئی ٹی آئی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے دسویں جماعت میں حاصل کردہ نشانات کی اساس پر فہرست تیار کی گئی ہے۔ یہ فہرست کونسلنگ کے دن نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائے گی۔ امیدوار اسی دن بورڈ سے اپنا رینک حاصل کرسکتے ہیں۔ اُمیدواروں کو اپنے ہمراہ اصل اسناد کے علاوہ ان کی نقول کے دو سیٹ، خود کی چار پاسپورٹس سائز اور والدین یا سرپرست کی ایک پاسپورٹ سائز فوٹو لانا ہوگا۔ جن طلبہ کو داخلہ مل جائے، انہیں احتیاطی فیس کے طور پر 60 روپئے جمع کروانے ہوں گے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-23008413 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
 


Share: